عام آدمی کا پاکستان

وطن پاک کے عام عوام اس بات کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ حکمرانوں اور طبقہ اشرافیہ کا پاکستان الگ ہے جہاں انہیں زندگی کی تما م تر سہولیات دستیاب ہیں اور عیش و عشرت کا سامان میسر ہے جبکہ عام عوام کاپاکستان وہ پاکستان ہے جس میں عام آدمی عزت و آبرو سمیت جان ومال غیر محفوظ ہے ۔ جہاں روز گار میسر ہے اور نہ زندگی کی بنیادی ضروریات دستیاب ہیں۔عام آدمی بیمار ہوتا ہے تو اسے اپنی صحت خریدنے کے لئے جن ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس جانا پڑتا ہے وہ اس کی جیب پر تو ڈاکہ ڈالتے ہی ہیں اس کو غیر معیاری اور جعلی ادویات دیکر اسے موت کے منہ میں دھکیل دیتے ہیں۔اسی طرح عام آدمی کے پاکستان میں بنیادی انسانی حقوق اور سہولیات سمیت عدم تحفظ کے باعث شرح اموات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔ عام آدمی کے پاکستان میں انسانی بربادیوں کی ایک نہ ختم ہونے والی فہرست ہے جس سے ہر شہری واقف ہے ۔میڈیا میں بھی اس کی تشریح کی جاتی ہے ۔ ہر خاص و عام بھی عام آدمی کے پاکستان کے مسائل اور مشکلات پر بات کرتا ہوا نظر آتا ہے لیکن اصل مسلہٗ مسائل و مشکلات سے نجات اور محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہے ۔عام عوام پارٹی (عام آدمی پارٹی پاکستان)کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے کہ محرومیوں اور مسائل سے نجات کیلئے عام آدمی خود میدان عمل میں نکلے اور اپنی محرومیوں اور مشکلات کے خاتمہ، آئینی ،سیاسی اور بنیادی انسانی حقوق حاصل کرنے کی جدوجہد کے لئے خود کو تیار کرے، اپنی تقدیر اپنے ہاتھوں میں لیکر خود فیصلے کرے ۔اس کے علاوہ نجات کا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے ۔ ہر عام آدمی اس نعرے کے ساتھ ؛؛ سیاست ہر عام آدمی کا حق ہے ،، خار زار سیاست میں اترے اور اپنی اجتماعی قوت اور جدوجہد سے محرومیوں اور مسائل کو شکست دیکر اپنی دنیا تخلیق کرے ، جہاں زندگی کی تما م تر نعمتوں اور ثمرات حاصل کر سکے یہی انسان کی معراج ہے

About aapakistan

We are not saying that every single politician is corrupt and greedy. There are many good intentioned people in politics today who want to work honestly for the people of Pakistan. But the current system of polity does not allow honest politicians to function. We are also not claiming that every single person who joins our party will be hundred percent honest. We are saying that it is the system that has become very corrupt and needs to be changed immediately. Our aim in entering politics is not to come to power; we have entered politics to change the current corrupt and self-serving system of politics forever. So that no matter who comes to power in the future, the system is strong enough to withstand corruption at any level of governance.
This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s