کاش کوئی عام آدمی پاکستان کی سیاست میں بھی آئے

محمد صیق سواتی

جنہیں تبدیلی لیکر آنی ہو وہ مہینوں کا انتظار نہیں کرتے بلکہ سات دن کے اندر ہی تبدیلی دکھا دیتے ہیں۔
اروند کیجروال نے دنیا بھر میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کوثابت کیا کہ تبدیلی کیسے لاتے ہیں۔
عام آدمی پارٹی کے وزیر اعلیٰ نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، بے گھروں کو گھر دینے کا اعلان !

بھارت کے حالیہ الیکشن میں ”عام آدمی پارٹی جس طرح کانگرس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دیکر دہلی میں اپنا وزیر اعلیٰ لائی ہے اس سے تمام سیاسی ناقدین پریشان ہو گئےہیں اور اب کامیابی کے پہلے چنددنوں میں ہی ”عام آدمی پارٹی“ کے وزیر اعلیٰ نے یکے بعد دیگرے صاف پانی اور 400 یونٹ تک بجلی کی آدھی قیمت پر فراہمی کے بعد بے گھروں کیلئے گھر دینے کا اعلان کر کے سیاسی ناقدین کانگرس اور بی جے پی سمیت پورے بھارت کو حیران کر دیا ہے ….

آنکھ جو کچھ دیکھتی ہے لب پر آ سکتا نہیں

محوِ حیرت ہوں کہ دنیا کیا سے کیا ہو جائے گی

والی کیفیت میں پورے بھارت کے عوام محوِ حیرت ہیں اور سیاسی جماعتیں تو غرقِ ندامت ہیں کہ ایک عام آدمی نے کس طرح روایتی سیاستدانوں کے قلعے میں شگاف ڈال کر اپنے انتخابی نشان ”جھاڑو“ سے واقعی پرانی سیاست کے گھسے پٹے مہروں پر جھاڑو پھیر دی ہے، اب یہ عام آدمی پارٹی حقیقت میں عام آدمی کی زندگی بدلنے کیلئے میدانِ عمل میں آئی ہے اور اس کے ثمرات عام آدمی کو زندگی میں ملنے لگے ہیں وہ دن دور نہیں جب پورے بھارت میں نسلی، مذہبی اور تعصب کی سیاست بھی اسی عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں دم توڑتی نظر آئے گی۔

کاش ہمارے پاکستان میں بھی نام نہاد وراثتی، لسانی، علاقائی اور کرپٹ سیاست سے عوام کو نجات دلانے کیلئے کوئی ”عام آدمی“ سامنے آئے اور یہاں کی سیاست کا بھی رُخ بدل دے۔ یہاں پورے معاشرے میں ملک کے طول عرض
میں ہر ادارے میں پھیلی گندگی پر اپنا ایسا ”جھاڑو“ پھیرے کہ یہ سارا کوڑا کرکٹ باہر نکال پھینکے اور پورے پاکستان
کو
جگمگ جگمگ کرتا صاف ستھرا پاکستان بنا دے جس میں عام آدمی خوشحال ہو۔
اور غریب چین سے دو وقت کی روٹی کھا ئے کوئی کسی کہ مال و جان کا دشمن نہ ہو نہ ہی کو ئی پاکستانی روزگار کیلئے ملک سے باہر جائے اور نہ ہی کوئی سرکاری ہسپتالوں میں ا یڑیاں رگڑ رگڑ کہ مرے کاش کوئی عام آدمی پاکستان کی سیاست میں بھی آئے

 

About aapakistan

We are not saying that every single politician is corrupt and greedy. There are many good intentioned people in politics today who want to work honestly for the people of Pakistan. But the current system of polity does not allow honest politicians to function. We are also not claiming that every single person who joins our party will be hundred percent honest. We are saying that it is the system that has become very corrupt and needs to be changed immediately. Our aim in entering politics is not to come to power; we have entered politics to change the current corrupt and self-serving system of politics forever. So that no matter who comes to power in the future, the system is strong enough to withstand corruption at any level of governance.
This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.

Leave a Reply

Please log in using one of these methods to post your comment:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s